5 دسمبر، 2015، 11:42 PM

ترکی کا قطر میں فوجی اڈا قائم کرنے کا اعلان

ترکی کا قطر میں فوجی اڈا قائم کرنے کا اعلان

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے قطر میں اپنا فوجی اڈا قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے قطر میں اپنا فوجی اڈا قائم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ رجب طیب اردوغان نے یہ اعلان قطر کے دورے کے دوران کیا۔ ان کے دورہ قطر کے دوران دونوں ملکوں کے مابین گیس پائپ لائن کے قیام سمیت کئی معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ ترک اخبار ڈیلی صباح کی رپورٹ کے مطابق ترک اور قطری افواج نے گزشتہ دنوں تاریخ کی پہلی مشترکہ جنگی مشقیں بھی کیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ترکی اور قطر کے باہمی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں۔ ترک صدر نے قطر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قطر میں ترکی فوجی ہوائی اڈے پر ہمارے جن فوجیوں نے کام سرانجام دینا ہے ان میں سے کچھ ڈیوٹی پر قطر پہنچ چکے ہیں۔

News ID 1860087

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha