2 دسمبر، 2015، 5:07 PM

روسی فوج کے سربراہ کی امریکی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ

روسی فوج کے سربراہ کی امریکی ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ

روس کے جنرل سٹاف کے سربراہ جنرل والیری گیراسیموف اور امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل جوزف ڈینفرڈ نے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے جنرل سٹاف کے سربراہ جنرل والیری گیراسیموف اور امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے سربراہ جنرل جوزف ڈینفرڈ نے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ روسی وزارت دفاع کے شعبہ اطلاعات کے مطابق فریقین نے شام میں داعش کے خلاف روس کی فضائی مہم اور امریکا کی زیر قیادت اتحاد کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل گیراسیموو اور جنرل ڈینفرڈ نے باہمی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کر لیا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق یہ گفتگو امریکہ کے ایما پر ہوئی۔

News ID 1860007

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha