24 نومبر، 2015، 7:43 PM

فرانس کے بحری بیڑے کی جانب سے داعش پر حملے

فرانس کے بحری بیڑے کی جانب سے داعش پر حملے

فرانس کے بحیرہ روم میں پہنچنے والے بحری بیڑے سے عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیں جبکہ امریکہ نے شام میں داعش کے 283 آئل ٹینکر تباہ کر دیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے بحیرہ روم میں پہنچنے والے بحری بیڑے سے عراق اور شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے جاری ہیں جبکہ امریکہ نے شام میں داعش کے 283 آئل ٹینکر تباہ کر دیئے ہیں۔ پیرس حملوں کے بعد امریکہ کی جانب سے حملوں میں تیزی آگئی ہے جبکہ فرانسیسی حکومت نے بھی داعش کے خلاف حملوں کو تیز کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد فرانس کے طیاروں نے پیرس حملوں کے بعد سے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ داعش کے حملوں کے بعد پیرس سمیت یورپ کے متعدد ممالک کسی بھی ممکنہ حملے سے بچاؤ کے لیے الرٹ ہیں۔

News ID 1859822

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha