22 نومبر، 2015، 7:28 PM

ترکی داعش کی اصلی شاہراہ / اچھی تجویز کی حمایت کریں گے

ترکی داعش کی اصلی شاہراہ / اچھی تجویز کی حمایت کریں گے

شام کے صدر بشار اسد نے چین کے ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں کی شکست کے بغیر کوئی بھی سیاسی اقدام انجام نہیں دیا جاسکتا اگر بعض ممالک سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت ترک کردیں تو شام بھی ہر اچھی تجویز کی حمایت کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے چین کے ٹی وی فونیکس کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ داعش دہشت گردوں کی شکست کے بغیر کوئی بھی سیاسی اقدام انجام نہیں دیا جاسکتا اگر بعض ممالک سلفی وہابی دہشت گردوں کی حمایت ترک کردیں تو شام  بھی ہر اچھی تجویز کی حمایت کرےگا۔
شام کے صدر نے کہا کہ شام میں داخلی جنگ کی تعبیر بالکل غلط ہے بلکہ شام پر عالمی دہشت گردوں کی ذریعہ جنگ مسلط کی گئی ہے اورشام میں سرگرم بین الاقوامی دہشت گردوں کو بعض علاقائی اور عالمی ممالک  کی بھر پور حمایت  اور پشتپناہی حاصل ہے۔
بشار اسد نے کہا کہ ترکی میں آج بھی داعش دہشت گردوں کو جنگی تربیت دی جارہی ہے اور سعودی عرب ،قطر اور ترکی نے امریکہ کی سرپرستی میں شامی حکومت کو گرانے کے لئے دہشت گردوں کی بڑے پیمانے پر مدد کی اور پوری دنیا جانتی ہے کہ امریکی اتحاد آج بھی دہشت گردوں کی حمایت کررہا ہے۔

 

News ID 1859772

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha