مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے مصر میں ہوائی جہاز تباہ کرنے والے دہشتگردوں کے سروں کی قیمت پچاس ملین ڈالر مقررکر دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جو شخص بھی ماسکو میں روسی خفیہ اداروں کومبینہ دہشت گردوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے معلومات فراہم کرے گا، اسے یہ رقم انعام کے طور پر دی جائے گی۔ روسی فیڈرل سکیورٹی سروس FSB کے سربراہ الیگزانڈر پورٹنیکوف کا کہنا ہے کہ سینائی میں روسی مسافر بردار طیارے کا حادثہ دراصل ایک دہشت گردانہ کارروائی تھی۔ 31 اکتوبر کو یہ ایئربس طیارہ مصری شہر شرم الشیخ سے سینٹ پیٹرزبرگ کے لیے اڑا ہی تھا کہ تباہ ہو گیا۔ اس واقعے میں طیارے پر سوار تمام 224 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
روس نے مصر میں ہوائی جہاز تباہ کرنے والے دہشتگردوں کے سروں کی قیمت پچاس ملین ڈالر مقررکر دی ہے۔
News ID 1859676
آپ کا تبصرہ