مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام اور عراق میں موجود دہشت گرد تنظیم داعش نے روس کو حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب خون پانی کی طرح بہے گا۔ داعش کے غیر ملکی لینگویج پروپیگنڈا گروپ الحریت میڈیا سینٹر کی جانب سے جاری ویڈیو میں روس کو دھمکی دی گئی ہے کہ ’’جلد بہت جلد خون پانی کی طرح بہے گا۔ ویڈیو میں مزید کہا گیا ہے کہ کافر کا گلہ چاقو کی مدد سے کاٹ دیا جائے گا اور بہت جلد کرملین (روس کا ایوان صدر) ہمارا ہوگا۔ واضح رہے کہ رواں برس اکتوبر میں مصر کے شہر شرم الشیخ کے صحرائے سینا میں تباہ ہونے والے روسی مسافر طیارے کی ذمہ داری بھی داعش نے ہی قبول کی تھی۔ طیارے میں عملے کے افراد سمیت 224 مسافر ہلاک ہو گئے تھے جن میں زیادہ تعداد روسی شہریوں کی ہی تھی۔
شام اور عراق میں موجود دہشت گرد تنظیم داعش نے روس کو حملے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب خون پانی کی طرح بہے گا۔
News ID 1859557
آپ کا تبصرہ