3 نومبر، 2015، 7:08 PM

ترکی میں انتخابات خوف کی فضاءمیں کرائے گئے، او ایس سی ای

ترکی میں انتخابات خوف کی فضاءمیں کرائے گئے، او ایس سی ای

ترکی میں صدر طیب اردوغان کی کامیابی کے بعد پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے عالمی تنقید میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی میں صدر طیب اردوغان کی کامیابی کے بعد پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے عالمی تنقید میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انتخابات کی نگران سلامتی و تعاون کی یورپی تنظیم OSCE کا کہنا ہے کہ یہ انتخابات خوف کی فضا میں منعقد کرائے گئے۔ تنظیم نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران صحافی برادری دباو کا شکار تھی۔ اتوار کو منعقد ہوئے ان پارلیمانی انتخابات میں صدر رجب طیب اردگان کی سیاسی پارٹی نے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی تھی۔ جس پر ترک صدر نے عالمی برادری پر دباﺅ دیا تھا کہ وہ ترکی کے انتخابات کے نتائج کا احترام کرے۔

News ID 1859322

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha