2 نومبر، 2015، 3:32 PM

اسرائیل کا فلسطینوں کو قتل کرنے کا سب سے ہولناک منصوبہ

اسرائیل کا فلسطینوں کو قتل کرنے کا سب سے ہولناک منصوبہ

گزشتہ دنوں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں غاصب اسرائیل کے ایک اور ناکام منصوبے کا انکشاف ہوا کہ وہ کس بہیمانہ طریقے سے فلسطینیوں کا قتل عام کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں غاصب اسرائیل کے ایک اور ناکام منصوبے کا انکشاف ہوا کہ وہ کس بہیمانہ طریقے سے فلسطینیوں کا قتل عام کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ اس ویڈیو میں اسرائیلی فوجی فلسطینیوں سے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ”ہم فلسطینی بچوں، بڑوں اور خواتین کو آنسو گیس پھینک پھینک کر ختم کر دیں گے۔“ اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی عوام کو یہ دھمکیاں ایک پناہ گزین کیمپ کے قریب دیں۔ یہ ویڈیو لندن کی ایک نیوز ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے نشر کی ہے۔ اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فوجی پناہ گزین کیمپ میں مقیم فلسطینیوں پر اندھادھند آنسو گیس کے شیل فائر کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل اس سے قبل آنسو گیس کے ذریعے سینکڑوں فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے۔ صرف گزشتہ ایک ماہ میں 69 فلسطینی شہریوں کو شہید کیا گیا جن میں کئی بچے بھی شامل تھے۔ گزشتہ جمعہ کے روزبھی آنسو گیس سے ایک 8ماہ کا بچہ شہید ہو گیا تھا۔

News ID 1859288

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha