مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی مکمل نابودی تک وہ اقتدار میں رہیں گے۔ الدیار آن لائن کے مطابق صدر بشار اسد نے اقتدار سے ہٹنے کے بارے میں کہا ہے کہ وہ اقتدار سے نہیں ہٹیں گے گرچہ وہ اکیلے پڑجائیں، انہوں نے کہا کہ وہ اکیلے ہی لڑیں گے۔ صدر بشار اسد نے کہا کہ میں اپنی بندوق اٹھا کر آخری لمحے تک اپنے ملک اور شام کی حکومت کا دفاع کروں گا لیکن میں دہشتگردوں اور تکفیریوں کے لئے اقتدار چھوڑکر نہیں ہٹوں گا اور انہیں شام پر حکومت کرنے کا موقع نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کےبعد وہ پارلیمانی انتخابات کرائیں گے اور صدارتی انتخابات میں عوام کی رائے لیں گے۔ صدر بشار اسد نے ان ملکوں کا جو شام کی حمایت کررہے ہیں، بالخصوص روس، ایران اور حزب اللہ کا شکریہ ادا کیا۔
شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی مکمل نابودی تک وہ اقتدار میں رہیں گے۔
News ID 1859246
آپ کا تبصرہ