مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال کی پارلیمنٹ نے کیمونسٹ پارٹی کی نائب سربراہ اور خواتین کے حقوق کے لیے ایک عرصے سے جدوجہد میں مصروف بدھیا دیوی بھنداری کو اپنے ملک کا صدر منتخب کر لیا ہے۔ بدھیا نے پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری میں 327 ارکان پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل کیا اوران کے مخالف امیدوار کو 214 ووٹ ملے جب کہ اس سے قبل کیمونسٹ پارٹی کے سربراہ اپنے اتحادیوں کی مدد سے وازرت عظمی کے عہدے پر منتخب ہوچکے ہیں اس طرح اب کیمونسٹ پارٹی نے مکمل طور پر اقتدارحاصل کرلیا ہے۔ نیپال میں بادشاہت کے خاتمے کے بعد بدھیا دیوی دوسری منتخب صدر ہیں ان سے قبل رام باران یادیو آئین کی عدم موجودگی کی بنا پر 7 سال تک صدر رہے۔
نیپال کی پارلیمنٹ نے کیمونسٹ پارٹی کی نائب سربراہ اور خواتین کے حقوق کے لیے ایک عرصے سے جدوجہد میں مصروف بدھیا دیوی بھنداری کو اپنے ملک کا صدر منتخب کر لیا ہے۔
News ID 1859189
آپ کا تبصرہ