مہر خبررساں ایجنسی نے روسی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں روس کے سفیر الیکساندر یاکووینکو کے مطابق روس اور برطانیہ کے درمیان برطانیہ کی پہل پر سیاسی مکالمہ منقطع کئے گئے۔ روسی سفیر نے اخبار ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نے اچانک روس کے ساتھ تمام سطحوں پر سیاسی مکالمہ ختم کر دیا ہے۔ ان کے بقول وزارتی سطح پر دونوں ملکوں کے تعلقات بھی سست روی کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس برطانیہ تعلقات میں سرد مہری شامی بحران کے آغاز کے بعد پیدا ہوئی اور یوکرینی بحران کی وجہ سے وہ مزید بڑھ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لندن میں روسی سفارت خانہ اپنی سرگمیوں کو کم کرنے پر مجبور ہے کیوں کہ برطانیہ روسی سفارت کاروں کو ویزا دینے سے انکار کر رہا ہے۔ روسی سفیر کے مطابق اس وقت دونوں ملکوں کا تعاون ثقافتی معاملات تک محدود ہے۔
برطانیہ میں روس کے سفیر الیکساندر یاکووینکو کے مطابق روس اور برطانیہ کے درمیان برطانیہ کی پہل پر سیاسی مکالمہ منقطع کئے گئے۔
News ID 1859138
آپ کا تبصرہ