مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مالدیپ کے نائب صدر احمد ادیب کو صدرعبداللہ یامین کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ مالدیپ کے وزیر داخلہ عمر نصیر کے مطابق نائب صدر احمد ادیب کو حراست میں لے کر ان پر سنگین بغاوت کا الزام عائد کیا گیا ہے جب کہ نائب صدر کی گرفتاری کے بعد کسی بھی قسم کے ممکنہ درعمل سے بچنے کے لیے دارالحکومت مالی میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دھماکے کے نتیجے میں مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین اور ان کی اہلیہ سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
مالدیپ کے نائب صدر احمد ادیب کو صدرعبداللہ یامین کے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
News ID 1859102
آپ کا تبصرہ