مہرخبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے لبنان کے وزیر اعظم تمام سلام سے علاقائي اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ بروجردی نے اس ملاقات میں لبنان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات، شام، عراق، لیبیا اور یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں لبنان میں ایران کے سفیر محمد فتح علی بھی موجود تھے دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں لبنان اور علاقہ کے سکیورٹی اور سیاسی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
بروجردی نے اس سے قبل شام کے صدر بشار اسد اور دیگر شامی حکام کے ساتھ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
آپ کا تبصرہ