مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونہ میں ایک سفاک شخص بیوی کا سرکلہاڑی سےکاٹ کر سڑک پر گھوم گھوم کر خوشی مناتارہا۔
اطلاعات کے مطابق پونہ میں 60سالہ رامو چووان نے اپنی 55سالہ بیوی کو نہ صرف کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا بلکہ اس کا کٹا ہوا سر اور کلہاڑی ہاتھ میں لئے سڑک پر گھومتا رہا۔ رامو چووان نے اپنی بیوی کو شک کی بنیاد پر قتل کیا اور کٹے ہوئے سَر کو بالوں سے پکڑ کرکلہاڑی تھامے انتہائی وحشیانہ انداز میں سڑک پر نکل آیا اور انتہائی دیدہ دلیری سے500سو میٹرتک سڑک پر گھومتا رہا۔
اس شخص کو دیکھ کر راہ گیر خوفزدہ ہو گئے اور پولیس کو اطلاع کر دی جس نے بعد ازاں اس شخص کو حراست میں لے کرتحقیقات کا آغاز کر دیاہے۔
آپ کا تبصرہ