مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے بیس کیمپ پر ہونے والے حملے میں افغانستان ملوث نہیں ہے۔ افغان صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے بیس کیمپ پر ہونے والے حملے میں افغانستان کا ہاتھ نہیں جب کہ افغانستان اپنی سرزمین کسی اور ملک پرحملے میں استعمال نہ ہونے کے موقف پر قائم ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان دہشت گردی کے خاتمے میں دیانتداری کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنائیں۔صدارتی ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ وہابی دہشت گردی سب انسانوں کے دشمن ہیں ۔اس سے قبل پاکستانی فوج کے ترجمان جنرل عاصم باجوہ نے کہا تھا کہ دہشت گرد افغانستان سے آئے تھے۔
افغانستان کے صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے بیس کیمپ پر ہونے والے حملے میں افغانستان ملوث نہیں ہے۔
News ID 1858258
آپ کا تبصرہ