مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں مجوزہ نئے ملکی آئین کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر پولیس کی فائرنگ سے چارسالہ بچے سمیت4 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ضلعی پولیس کے سربراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہےکہ گذشتہ روز مظاہرین پر اس وقت فائرنگ کی جب انھوں نے سکیورٹی فورسز پر پٹرول بموں اور پتھروں سے حملہ اور قریبی تھانے میں توڑ پھوڑکی۔
اطلاعات کے مطابق نیپال میں مجوزہ نئے آئین کیخلاف جاری احتجاج کے دوران اب تک چالیس سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ