13 ستمبر، 2015، 6:29 PM

اسرائیلی فورسز کا مسجد الاقصی میں فلسطینیوں پر تشدد

اسرائیلی فورسز کا مسجد الاقصی میں فلسطینیوں پر تشدد

اسرائیلی فورسز نے آج پھر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتے ہوئے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےالمنار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے آج پھر مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کرتے ہوئے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ صیہونی فورسز نے مسجد کے احاطے میں داخل ہوکرفلسطینیوں پر گولیاں برسائیں اور گرنیڈ بھی پھینکے ۔ مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کے گھسنے کی کوشش پر فلسطینیوں سے جھڑ پ چھڑگئی اس دوران مسجد کا احاطہ دھماکوں سے گونج اٹھا۔ اسرائیلی فورسز آنسو گیس اور کریکر استعمال کرتے ہوئے مسجد کے احاطے میں داخل ہوگئیں ۔ اسرائیلی فوج نے کارروائی کے بعد مسجد کو نمازیوں کےلیے بند کردیا۔ اس کارروائی میں دو فلسطینی اور دو اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1858115

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha