10 ستمبر، 2015، 12:20 AM

سعودی سفارتکار پر جنسی زیادتی اور تشدد کا الزام

سعودی سفارتکار پر جنسی زیادتی اور تشدد کا الزام

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی سے ملحق شہر گڑ گاؤں میں 2 گھریلو ملازماؤں نے ایک سعودی سفارتکار پر جنسی زیادتی اور تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی سے ملحق شہر گڑ گاؤں میں 2 گھریلو ملازماؤں نے ایک سعودی سفارتکار پر جنسی زیادتی اور تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی سے ملحق شہر گڑ گاؤں میں 2 نیپالی خواتین نے ایک سعودی سفارتکار پر جنسی زیادتی اور تشددد کا الزام عائد کیا ہے۔ خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ سعودی سفارتکار پہلے انہیں جدہ لے گیا اور پھر مبینہ طور پر کئی بار جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں کچھ روز قبل ہی سعودی عرب سے واپس بھارت لایا گیا اور ایک فلیٹ میں لےجاکر مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس حکام  کے مطابق خواتین نے جس فلیٹ کا پتہ بتایا ہے وہ سعودی سفارتخانے کے زیر استعمال ہے، معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

News ID 1858027

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha