30 جولائی، 2015، 1:14 PM

ہندوستان میں یعقوب میمن کوپھانسی دے دی گئی

ہندوستان میں یعقوب میمن کوپھانسی دے دی گئی

مبئی بم دھماکوں کے جرم میں یعقوب میمن کو ہندوستانی شہر ناگپور کی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مبئی بم دھماکوں کے جرم میں یعقوب میمن کو ہندوستانی شہر ناگپور کی سینٹرل جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق  ہندوستانی سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے بدھ کو رات دیر تک کیس کی سماعت کی جس میں ممبئی دھماکے کے الزام میں گرفتار یعقوب میمن کے وکلا کی جانب سے عدالت سے اپیل کی گئی کہ ان کے موکل کی پھانسی 14 روز کے لئے موخر کی جائے جس پر عدالت کے 3 رکنی بنچ نے ان کی آخری اپیل مسترد کرتے ہوئے پھانسی کی سزا بر قرار رکھی اور کچھ ہی دیر بعد یعقوب میمن کو ناگپور جیل میں پھانسی دے دی گئی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یعقوب کو ہندوستانی وقت کے مطابق تقریباً صبح 6:30 بجے پھانسی دی گئی۔ ان کی عمر 53 سال تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یعقوب میمن نے بھارتی صدر سے بھی رحم کی اپیل کی تھی جس کو مسترد کردیا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یعقوب میمن پر 1993 میں ممبئی بم دھماکوں کے لئےسرمایہ فراہم کرنے کا الزام تھا جس میں 257 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

News ID 1856995

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha