24 جولائی، 2015، 7:02 PM

شام کے بارے میں ایران کا مؤقف ثابت اور اٹل ہے

شام کے بارے میں ایران کا مؤقف ثابت اور اٹل ہے

شام کے وزير خارجہ ولید المعلم نے دمشق میں دہشت گردی کے مقابلہ کے بارے میں منعقد بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بارے میں ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور شام کے بارے میں ایران کا مؤقف ثابت اور اٹل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے وزير خارجہ ولید المعلم نے دمشق میں دہشت گردی کے مقابلہ کے بارے میں منعقد بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کے بارے میں ایران کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور شام کے بارے میں ایران کا مؤقف ثابت اور اٹل ہے۔

ولیدالمعلم نے کہا کہ شامی حکومت اورعوام نے شام میں سرگرم دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور امریکی سرپرستی میں داعش مخالف اتحاد در حقیقت شکست سے دوچار ہوگیا ہے ، شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش کے خلاف قائم اتحاد فرضی اتحاد ہے جو درحقیقت داعش کو مالی اور جنگی وسائل فراہم کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر دوسرے ممالک داعش کی مدد بند کردیں اورداعش کو شام میں داخل ہونے سے روک دیں تو شام میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے گا۔

News ID 1856853

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha