مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے باضابطہ طور پر کیوبا سے اپنے سفارتی تعلقات بحال کردیئے جب کہ دونوں ممالک نے جلد سے جلد سفارت خانے کھولنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ نے کیوبا سے باضابطہ طور پر مکمل سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے اندر 20 جولائی تک سفارتے خانے بھی کھول دیے جائیں گے جب کہ کیوبا پرسے معاشی اور سفارتی پابندیاں ختم کرنے کے لیے کانگریس پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری جلد کیوبا کا دورہ کرکے وہاں کے سفارتے خانے میں امریکی جھنڈا لہرائیں گے۔ دوسری جانب کیوبا کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کو خوش آئند قراردیا۔واضح رہے امریکہ اور کیوبا کے درمیان 54 سال سے جاری سرد جنگ کے باعث تعلقات خراب رہے تھے اور اس دوران دونوں ممالک نے سفارتے خانے بھی بند کردیے تھے۔
آپ کا تبصرہ