1 جولائی، 2015، 5:17 PM

ریاست بنگال میں 30 افراد ہلاک

ریاست بنگال میں 30 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست بنگال میں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 30 افراد ہلاک جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست بنگال میں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے سے 30 افراد ہلاک جب کہ متعدد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریاست مغربی بنگال کے علاقے دارجلنگ میں گزشتہ رات سے اب تک 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، بارش کے باعث میرک اور کلیم پونگ کے علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں لینڈ سلائیدنگ کے باعث اب تک کم از کم 30 افراد ہلاک جب کہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متاثرہ علاقوں کو ملانے والی اہم شاہراہیں آمد ورفت کے لئے بند ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

News ID 1856279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha