7 جون، 2015، 11:49 AM

بارسلونانےپانچویں بارچیمپینزلیگ کاٹائٹل اپنےنام کرلیا

بارسلونانےپانچویں بارچیمپینزلیگ کاٹائٹل اپنےنام کرلیا

چیمپئنز لیگ فٹبال کے فائنل میں اسپین کی ٹیم بارسلونا نے اٹلی کی ٹیم یووینٹس کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چیمپئنز لیگ فٹبال کے فائنل میں اسپین کی ٹیم بارسلونا نے اٹلی کی ٹیم یووینٹس کو تین کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ جرمنی کےشہربرلن کے اولمپیا اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں بارسلونا کی ٹیم نے اٹلی کی یووینٹس کو تین ایک سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ کےآغاز سے ہی بارسلوناکی ٹیم یونٹس پر غالب نظرآئی، بارسلونا کے  کھلاڑی کی جانب سے پہلےہاف کے چوتھےمنٹ پر پہلاگول کیا گیا جس سے یونٹس دباؤکاشکارہوگئی تاہم پہلےہاف کےاختتام تک یونٹس نےکئی بارکوشش کی اور مخالف گول پر تابر توڑ حملے کئے تاہم کھاتاکھولنےمیں ناکام رہے۔

دوسراہاف شروع ہوتےہی یونٹس کے کھلاڑی ایلوارو موراٹانےپچپن ویں منٹ پرگول کرکےمیچ برابر کردیا اور صورتحال دلچسپ ہوگئی، ابھی میچ جاری تھا کہ اڑسٹھ ویں منٹ پر سواریز نے گو ل کر بارسلونا کی برتری ڈبل کردی اور ایک مضبوط پوزیشن حاصل کرلی۔میچ کے آخری لمحات نہایت ہی سنسنی خیز رہے اور یونٹس کی جانب سے برتی برابر کرنے کے لئے سرتوڑکوششیں کیں گئی جو کام نہ آئیں اور نیمار نے بارسلونا کے لئے آخری اور تیسرا گول کرکےٹیم کو ناقابل شکست برتری دلوادی اورٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

News ID 1855646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha