مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انٹرپول نے کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کا 20 ملین یورو کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق فٹ بال کے کھیل کی بقا اوراس کے فروغ کے لئے مئی 2011 میں 10 سالہ معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت کھیلوں کے فروغ پر20 ملین یورو خرچ کئے جانے تھے تاہم کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد انٹرپول نے فیفا کے معاہدے کو منسوخ کردیا۔واضح رہے کہ فیفا کے سابق عہدیداروں نے انکشاف کیا تھا کہ 2010 ورلڈ کپ کا انعقاد جنوبی افریقا میں کرانے کے لئے بھاری رشوت لی گئی تھی جس کے بعد 2011 میں بھی فیفا کے صدارتی انتخاب میں بدعنوانی اوررشوت ستانی کا رازافشا ہواتھا۔
انٹرپول نے کرپشن اسکینڈل سامنے آنے کے بعد فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کا 20 ملین یورو کا معاہدہ منسوخ کردیا ہے۔
News ID 1855802
آپ کا تبصرہ