5 جون، 2015، 1:39 PM

میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کا سکوت

میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کا سکوت

پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ برما (میانمار) میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے لیکن عالمی برادری نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جماعت اسلامی کے سربراہ  سراج الحق کا کہنا ہے کہ برما (میانمار) میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے لیکن عالمی برادری نے اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

سراج الحق نے اسلام آباد میں اقوام متحدہ کے دفترمیں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پرمظالم کیخلاف یادداشت جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برما میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے اور 10 لاکھ سے زائد مسلمانوں کو بے دردی سے قتل کیا جا چکا ہے لیکن عالمی برادری نے اس معاملے پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں جب کہ مسلمانوں کی نسل کشی دیکھ کر اوآئی سی کا وجود ہی بے معنی لگ رہا ہے۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ مسلم حکمران مسلمانوں پرمظالم پر گونگے، بہرے اور اندھے ہوگئے ہیں، وہ 14 جون کو اسلام آباد میں برما کے مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ کریں گے جس میں میانمارحکومت کو روہنگیا مسلمانوں پر مظالم سے روکنے کا مطالبہ کیا جائے گا جب کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو پھانسیوں پر بھی احتجاج کیا جائے گا۔ ذرائع‏ کے مطابق سعودی عرب خود یمن میں مسلمانوں کا قتل عام کررہا ہے اور سعودی عرب کو اس سلسلے میں بڑے شیطا امریکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے ۔ مسلمانوں کے اہم مرکز مکہ و مدینہ پر امریکہ کے حامی ڈکٹیٹر بادشاہ کا قبضہ ہے اور جب تک مسلم ممالک پر امریکہ کے حامی حکمرانوں کا قبضہ رہے گا تب تک مسلمانوں کا قتل عام بھی جاری رہےگا۔

News ID 1855602

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha