30 اپریل، 2015، 1:57 PM

سعودی عرب

سعودی عرب کے بادشاہ کی اپنے بیٹے کو مضبوط بنانے کی کوشش

سعودی عرب کے بادشاہ کی اپنے بیٹے کو مضبوط بنانے کی کوشش

مہر نیوز/30 اپریل / 2015 ء : سعودی عرب کے بادشاہ ملک سلمان ، اپنے بیٹے کو وزارت دفاع اور نائب ولیعہد اور دیگر اہم عہدے دیکر مضبوط بنانے کی کوشش کررہے ہیں اور تجربہ کار افراد کو سیاسی میدان سے ہٹا کر ناتجربہکار افراد میں عہدے تقسیم کررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے گارڈین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں آل سعود کے درمیان اقتدار کی جنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور سعودی عرب کے بادشاہ نے قدرت اور اقتدار کو اپنے ہاتھ میں لینے کے لئےتمام امکانات انجام دے دیئے ہیں ، ملک سلمان نے امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر عادل الجبیر کو وزير خارجہ بنادیا جبکہ اپنے بیٹے محمد سلمان کو وزیر دفاع کے علاوہ نائب ولیعہد بھی بنادیا ہے اور اقتصادی امور کی کونسل کا نگراں بھی مقرر کردیا ہے ملک سلمان نے اپنے بیٹے کو اہم عہدوں پر فائز کرکے سعودی عرب میں ایک نئی جنگ کا آغاز کردیا ہے جو آل سعود کے زوال کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ گارڈين کے مطابق 79 سالہ سعودی بادشاہ اچھی طرح جانتا ہے کہ اس کی بادشاہت زیادہ عرصہ نہیں رہےگی لہذا وہ اپنے بیٹے کو سعودی عرب پر مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

News ID 1854397

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha