مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج نئے سال کے آغاز اور نوروز کے موقع پر مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک میں لاکھوں زائرین اور مجاورین کے اجتماع سے خطاب میں ایرانی عوام کے مستقبل کو روشن اور تابناک قراردیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران کے ایٹمی مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: مذاکرات کی ضرورت فریق مقابل کو بھی ہے ہمیں امریکی مکر و فریب کے بارے میں ہوشیار رہنا چاہیے امریکہ ایرانی عوام کو اسلامی نظآم کے مقابلے میں کھڑا کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن وہ اپنی تمام سازشوں میں اس سے پہلے بھی ناکام ہوآا ہے اور اس کے بعد بھی ناکام ہوجائے گا ۔
آپ کا تبصرہ