مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہپاکستان کے شہر کوئٹہ کےمری آباد علاقہ میں دھماکے کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں مری آباد کے علاقے نادرآباد میں واقع گھر میں دھماکے کے بعد چھت گر گئی۔ جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 3 افراد ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ