مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نوروز کی تقیرب میں وہابی دہشت گردوں کےخود کش حملے میں 26 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کابل یونیورسٹی اور علی آباد اسپتال کے قریب ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا جس کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک و زخمی افراد کو علی آباد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جن میں سے چار افراد کی حالت نازک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔سکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ کا گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
![کابل میں خودکش حملے میں 26 افراد ہلاک کابل میں خودکش حملے میں 26 افراد ہلاک](https://media.mehrnews.com/d/2018/03/21/3/2746141.jpg)
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نوروز کی تقیرب میں وہابی دہشت گردوں کےخود کش حملے میں 26 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔
News ID 1879517
آپ کا تبصرہ