21 جنوری، 2016، 12:28 AM

کابل میں روسی سفارت خانہ کے قریب خودکش حملے میں 6افراد ہلاک

کابل میں روسی سفارت خانہ کے قریب خودکش حملے میں 6افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانہ کے قریب خودکش حملے میں 6افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان  کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانہ کے قریب خودکش حملے میں 6افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں روسی سفارت خانہ کے قریب خودکش حملے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 25 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔حکام کے مطابق خودکش حملہ آور گاڑی میں سوار تھا جس نے روسی سفارت خانے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑالیا ۔روسی سفارت خانہ کے ترجمان کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں روسی سفارت خانے کا عملہ مکمل محفوظ ہے۔

News ID 1861216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha