مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین کاظم صدیقی کی امامت میں منعقد ہوئی ۔ جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے خطیب نے دہشت گردوں کو مغربی ممالک کی پیداوار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی رعایت میں مغربی ممالک ذلیل اور رسوا ہوگئے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ داعش، امریکہ، اندرونی منافقین ، تکفیریوں اور اقتصادی پابندیوں سے نہیں ڈرنا چاہیے کیونکہ اس قسم کے خوف عقلانی اور دینی نہیں ہیں حضرت علی (ع) فرماتے ہیں کہ انسان کو صرف اپنے گناہ سے ڈرنا چاہیے۔ خطیب جمعہ نے کہا کہ داعش کو مغربی ممالک نے جنم دیا ہے تاکہ عالم اسلام مسئلہ فلسطین کو فراموش کرکے داعش دہشت گردوں کے ساتھ داخلی جنگ میں مصروف رہے ۔خطیب جمعہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالم اسلام کا سب سے اہم اور سب سے پہلا مسئلہ ہے اور سلفی وہابی تکفیری اپنے ہتھیاروں کو اسرائیل کے بجائے مسلمانوں کے خلاف استعمال کررہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دہشت گرد گروہ امریکہ، اسرائيل اور مغربی ممالک کی پیداوار ہے۔
آپ کا تبصرہ