27 ستمبر، 2014، 5:07 PM

رہبر معظم انقلاب اسلامی

رہبر معظم کا آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

رہبر معظم کا آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی والدہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

مہر نیوز/27 ستمبر/ 2014 ء : رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی والدہ مکرمہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی  کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ ہاشمی شاہرودی کی والدہ مکرمہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

آیت اللہ آقائ حاج سید محمود ہاشمی شاہرودی دامت برکاتہ

تین شہیدوں اور جنابعالی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر جنابعالی اور دیگر پسماندگان کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتا ہوں اور جنابعالی کی صحت وسلامتی اور توفیقات کے دوام کے ل‍ئے اللہ تعالی کی بارگاہ میں دعا کرتا ہوں۔

اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ آپ کی والدہ مرحومہ پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرمائے اور انھیں اپنے شہید فرزندوں کے ساتھ محشور فرمائے۔

سید علی خامنہ ای

5/مہرماہ/1393

News ID 1841348

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha