15 مارچ، 2014، 9:12 PM

روس

روس نے یوکرائن کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کردیا

روس نے یوکرائن کے بارے میں سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کردیا

مہر نیوز/ 15 مارچ / 2014 ء :روس نےیوکرائن کے بارے میںاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کردیا ہے جبکہ چین نے اپنا ووٹ استعمال ہی نہیں کیا روس نے قرارداد ویٹو کرکے یوکرائن کے بارے میں امریکہ اور یورپی ممالک کے شوم منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے رشیا ٹو ڈے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نےیوکرائن کے بارے میںاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو ویٹو کردیا ہے جبکہ چین نے اپنا ووٹ استعمال ہی نہیں کیا روس نے قرارداد ویٹو کرکے یوکرائن کے بارے میں امریکہ اور یورپی ممالک کے شوم منصوبے کو ناکام بنادیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کریمیا کے روس سے الحاق کے سوال پر اتوار کو ہونے والے ریفرینڈم کے خلاف قرارداد کو روس نے ویٹو کر دیا ہے۔ سلامتی کونسل کے باقی رکن ممالک نے اس ریفرینڈم کے خلاف ووٹ دیا جبکہ چین نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا۔ امریکہ اور یورپی ممالک ہر جگہ اپنی اجارہ داری قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن یوکرائن کے بارے میں امیرکہ کی کوششیں اب تک ناکام ہوگئی ہیں امریکی حکومت کو پوری دنیا میں عوامی نفرتوں کا سامنا ہے ۔

News ID 1834257

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha