مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹائن نے ملاقات اور گفتگو کی۔ کتھرین اشٹائن کل ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچیں ۔ جہاں انھوں نے آج ایران کے وزير خارجہ سے باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ کتھرین اشٹائن کا تہران کا یہ پہلا دورہ ہے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ایران کے صدر حسن روحانی اور اسپیکر لاریجانی کے ساتھ بھی ملاقات کریں گی۔ کتھیرین اشٹائن اصفہان کا دورہ بھی کریں گی۔
آپ کا تبصرہ