مہر خبـررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ سید ابو الفضل بہاءالدینی نے قم میں مسجد الغدیر میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ کے پوتے نے اعلان کیا ہے کہ اس سال شیعوں کے خلاف سعودی عرب کا بجٹ تین عرب ممالک کے بجٹ کے برابر ہے۔ انگریزوں نے ایران میں بہائیت ، اسماعیلیوں میں آقاخانیوں، پاکستان میں قادیانیوں اور عرب ممالک میں وہابیوں کو ایجاد کیا۔
انھوں نے کہا کہ سید جمال الدین اسد آبادی کی تحریک کا جب آغاز ہوا تو اس وقت انگریزوں نے بھی دین بنانے کے سلسلے میں اپنی فعالیت شروع کردی اور انگریزوں نے ایران میں بہائیت ، اسماعیلیوں میں آقاخانیوں، پاکستان میں قادیانیوں اور عرب ممالک میں وہابیوں کو جنم دیا۔ انھوں نے سید جمال الدین اور حضرت امام خمینی (رہ) کی تحریکوں کے درمیان فرق بیان کرتے ہوئے کہا کہ سید جمال الدین سلاطین کی اصلاح کرنا چاہتے تھےجو ممکن نہیں تھا لیکن حضرت امام خمینی (رہ) سلاطین کے پاس نہیں بلکہ عوام کے پاس گئے اور اپنی تحریک کا آغاز عوام کے اندر سے شروع کیا۔
انھوں نے کہا کہ استعماری طاقتوں نے حضرت امام خمینی (رہ) کی تحریک کے مقابلے میں اپنے 100 سالہ پرانے منصوبے کو توسیع دی اور حضرت امام خمینی (رہ) کے تحریک اور شیعوں کے خلاف انھوں نے القاعدہ، طالبان اور داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کو جنم دیا۔ انھوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی تحریک اسلام اور کربلا والوں کے اصولوں پر استوار ہے اور اسی لئے وہ اپنے اعلی اہداف کی جانب رواں دواں ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے بادشاہ کے پوتے نے اعلان کیا ہے کہ اس سال شیعوں کے خلاف سعودی عرب کا بجٹ تین عرب ممالک کے بجٹ کے برابر ہے۔
آپ کا تبصرہ