مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے س ے نقل کیا ہے کہ شام میں القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہ النصرہ کے سربراہ ابو محمد الجولانی کی ہلاکت کے بارے میں متضاد خبریں ہیں بعض ذرائع کے مطابق الجولانی کو شامی فوج نے کل لاذقیہ کے اطراف میں ہلاک کردیا ہے جبکہ النصرہ نے اس خبـر کی تردید کی ہے۔
ادھر کردوں نے القاعدہ دہشت گردوں کے خۂاف کارروائی کرتے ہوئے الحسکہ کو عراق سے ملانے والی سرحدی گزرگاہ پر کنٹرول کرلیا ہے ادھر حلب میں مسلح افراد نے بلاد شام نامی یونٹ کے کمانڈر ابو انس البغدادی کو ہلاک کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شامی فوج، کردوں اور شامی عوام نے ملکر شام کو القاعدہ سے منسلک سلفی وہابیوں کا قبرستان بنادیا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکہ نے سعودی عرب اور ترکی کے ذریعہ القاعدہ دہشت گردوں کو شام کی آگ میں جھونک کر اب ان کی ہلاکت کا تماشا دیکھ رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ