6 جنوری، 2025، 11:23 AM

شام، لاذقیہ میں جولانی رژیم کے دہشت گردوں اور مقامی افراد کے درمیان جھڑپ

شام، لاذقیہ میں جولانی رژیم کے دہشت گردوں اور مقامی افراد کے درمیان جھڑپ

شام پر قابض تکفیری دہشت گردوں کے ظلم و ستم کے بعد لاذقیہ میں مقامی لوگوں اور جولانی رژیم کے عناصر کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں متعدد تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شام پر قابض تکفیری عناصر نے مختلف شہروں میں عوام پر ظلم و ستم شروع کیا ہے جس کی وجہ سے مختلف شہروں میں الجولانی رژیم کے خلاف مسلح احتجاج ہورہا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق الجولانی رجیم کے دہشت گردوں اور لاذقیہ کے مقامی لوگوں کے درمیان جھڑپ میں کئی تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ بشار الاسد کی حکومت ختم ہونے کے بعد تکفیری دہشت گرد نہتے لوگوں پر ظلم و ستم اور ان کو سرکوب کررہے ہیں جس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

لاذقیہ میں عوام نے تکفیریوں کے خلاف احتجاج کیا اس دوران مظاہرین کے ساتھ جھڑپ میں جولانی رجیم کے کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں سے ایک اعلی دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہے۔

یاد رہے کہ الجولانی نے حالیہ دنوں میں 2 ہزار دہشت گردوں کو درعا صوبے میں عوامی سرکوبی کے لیے بھیجا ہے۔ گزشتہ روز درعا میں مقامی عوام نے جولانی کے دہشت گردوں سے مقابلہ کیا اور ان میں سے کئی کو ہلاک کر دیا۔

News ID 1929361

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha