مہر خبررساں ایجنسی نے شام کے اخبـار الوطن کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم سےوابستہ النصرہ دہشت گرد تنظیم کا سربراہ ابومحمد الجولانی لاذقیہ کے اطراف میں 30 دہشت گردوں سمیت ہلاک ہوگيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شامی فوج کودقیق اطلاع ملی کہ جولانی لاذقیہ پر حملہ کرنے کے لئے ربیعہ علاقہ میں موجود ہے شامی فضائیہ نے علاقہ پر بمباری کرکے النصرہ کے کمانڈر الجولانی کو 30 دہشت گردوں کے ہمراہ ہلاک کردیا ہے الجولانی کی ہلاکت کو شامی فوج کی بہت بڑی کامیابی قراردیا جارہا ہے۔
مہر نیوز/26 اکتوبر/2013ء:شام کے ذرائع کے مطابق شام میں القاعدہ دہشت گرد تنظیم سے وابستہ النصرہ تنظیم کا سربراہ ابو محمد الجولانی لاذقیہ کے اطراف میں 30 دہشت گردوں سمیت ہلاک ہوگيا ہے۔
News ID 1829737
آپ کا تبصرہ