مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق روس کی فضائیہ کے سربراہ پائلٹ میجر جنرل ویکٹر نیکولایوویچ یوندارف ایران کے4 روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل حسن شاہ صفی سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔ یہ ملاقات فضائيہ کے ہوٹل میں منعقد ہوئی ۔ روسی فضائیہ کے سربراہ 4 دن تک ایران میں قیام کریں گے وہ اس دوران ایرانی فضائیہ کے خاتم الانبیاء (ص) دفاعی ادارے کا بھی قریب سے مشاہدہ کریں گے۔
مہر نیوز/20 اکتوبر/2013ء: روس کی فضائیہ کے سربراہ ایران کے4 روزہ دورے پر ہیں جہاں انھوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
News ID 1829467
آپ کا تبصرہ