5 جون، 2013، 11:01 PM

عبد اللہیان

امیر عبد اللہیان کی القصیر میں شامی فوج کی فتح پر مبارکباد

امیر عبد اللہیان کی القصیر میں شامی فوج کی فتح پر مبارکباد

مہر نیوز/5 جون /2013ء:اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شامی حکومت، شامی عوام اور شامی فوج کو القصیر شہر کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزير خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے شامی حکومت، شامی عوام اور شامی فوج کو القصیر شہر کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کرنے والے ممالک شامی عوام کا خون بہانے میں شریک ہیں۔ شام کی خبررساں ایجنسی سانا نے آج اعلان کیا کہ شامی فوج نے سلفی وہابی دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائي میں القصیر کے اسٹراٹیجک شہر کو دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔

News ID 1822999

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha