مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بچے کی پیدائش کے پہلے گھنٹے میں ماں اپنا دودھ پلانے سے بچے کا مدافعتی نظام کام کرنا شروع کردیتا ہے اور اس سے بچے کے زندہ رہنے کے تین گنا امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ماں کا دودھ نہ پینے والے نو زائیدہ بچوں کی زندگی خطرے میں رہتی ہے جبکہ ماں کا دودھ پلانے سے ہر گھنٹے میں95بچے اور ہر سال 8لاکھ 30 ہزار بچوں کی جان بچ سکتی ہے۔ اگر مائیں اگلے چھ ماہ تک تسلسل سے اپنا دودھ پلائیں تو ترقی پزیر ممالک میں نمونیا اوراسہال جیسی مہلک بیماریوں سے بچوں کی ہلاکتوں میں 15گنا کمی ہوسکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر ماوٴں کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ وہ بچوں کو اپنادودھ پلائیں تو ہلاکتوں میں خاطر خواہ کمی کی جاسکتی ہے۔ اور ماں کا دودھ بچوں کی بہترین غذا ہے۔
مہرنیوز- 18 فروری 2013ء: ذرائع کے مطابق بچے کی پیدائش کے پہلے گھنٹے میں ماں اپنا دودھ پلانے سے بچے کا مدافعتی نظام کام کرنا شروع کردیتا ہے اور اس سے بچے کے زندہ رہنے کے تین گنا امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
News ID 1817423
آپ کا تبصرہ