مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے شام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں بےگناہ شہریوں اور فوجیوں کےبہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں شام کے بےشہریوں پر حملے اور فوجیوں کا اجتماعی قتل حقوق انسانی کی کھلی خلاف ورزی ہے ترجمان نے کہا دہشت گردوں کے ان ہولناک جرائم میں وہ ممالک بھی ملوث ہیں جو ان کی حمایت کررہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بعض عرب ممالک شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کا بھر پور تعاون کررہے ہیں ۔
ترجمان نے کہا کہ ایران شام میں پائدار امن قائم کرنے کی اپنیک کوششوں کو جاری رکھےگا اور ایران شامی عوام اورحکومت کے ساتھ ہے۔
آپ کا تبصرہ