18 جولائی، 2012، 5:57 PM

لاوروف

شام کے خلاف قرارداد درحقیقت دہشت گردوں کی آشکارا حمایت ہے

شام کے خلاف قرارداد درحقیقت دہشت گردوں کی آشکارا حمایت ہے

مہر نیوز/ 18جولائی /2012ء: روس کے وزیر خارجہ نے دمشق میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے خلاف قراداد درحقیقت دہشت گردوں کی آشکارا حمایت ہے اور روس شام کے خلاف قرارداد کی ہرگز حمایت نہیں کرےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسٹینڈرڈ سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے دمشق میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے خلاف قراداد درحقیقت دہشت گردوں کی آشکارا حمایت ہے اور روس شام کے خلاف قرارداد کی ہرگز حمایت نہیں کرےگا۔ انھوں نے کہا کہ شام کے وزير دفاع دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں اور اس صورت میں شام کے خلاف قرارداد پیش کرنا در حقیقت دہشت گردوں کی آشکارا حمایت ہے اور روس شامی حکومت کے خلاف کسی بھی قرارداد کی حمایت نہیں کرےگا، انھوں نے کہا کہ شام میں اس وقت دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی برادری کو دہشت گردوں کے خلاف اقدام کرنا چاہیے انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو دہشت گردوں کی حمایت مہنگی پڑےگی۔

News ID 1653577

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha