31 جنوری، 2005، 9:36 PM

ت: ( عبدالحسين موسوي )

ميں تنہا كنڈيٹ ہوں / ايران ميں جو نتائج حاصل كے ان پر افتخار كرتا ہوں / ايران ايٹمي ٹيكنولوجي ميں تقريبا خود كفائي كو پہنچا ہے

ميں تنہا كنڈيٹ ہوں / ايران ميں پيشرفت حاصل كرنے پر افتخار كرتا ہوں / ايران ايٹمي ٹيكنولوجي ميں تقريبا خود كفائي كو پہنچا ہے

خبررساں ايجنسي مہر نے واشنگٹن پوسٹ كے حوالے سےخبر دي ہے كہ لالي ويموت Lally Weymouth نيوز ويك كے نامہ نگار نے مصاحبہ كيا جس كے سوال جواب كي تفصيل بہ شرح ذيل ہے :

س: كياآپ ايجنسي كي سربراہي كے تيسرے دور كے انتخابات ميں شركت كريں گے ؟

ج: ميں اكيلا كينڈيٹ ہوں ـ

س : امريكا آپ سے كيوں نجات چاہتا ہے ؟

ج : ان كا خيال ہے كہ ميں دوبار انٹرنيشنل اٹامك انرجي ايجنسي كا سربراہ رہا ہوں جبكہ بہت سارے ممالك مجھ سے درخواست كرتے ہيں كہ اس سمت پر باقي رہوں اسلے ہمارے درمياں جنگ ہے اور بہت سارے مہم مسائل ہيں ، ايران ابھي ايك بہت بڑا مسئلہ ہے اسي طرح شمالي كوريا اسلے جانے سے پہلے ان ميں پيشرفت ديكھنا چاہتا ہوں ـ

س : جنگ سے پہلے آپ نے كہا كہ عراق ميں نيوكليائي ہتھيار نہيں ہيں كيا يہ اسلے تو نہيں كہ امريكہ آپ كے خلاف ہے ؟

ج : نہيں جانتا ، بعض نے مجھے كہا اگر غلطي كريں بہت خطرناك ہے حتي عمل سے زيادہ خطرناك ، ميں واضح كرنا چاہتا ہوں جو كوئي سكريٹري جنرل بننا چاہتا ہے سامنے آجاے ـ

س : بوش حكومت كا كہنا ہے كہ آپ كافي حد تك ايران كے نسبت سخت نہيں تھے آپ كا عكس العمل كيا ہے ؟

ج : يہ بات منحصر ہے كہ آپ نرم ہونا كسے كہتے ہيں ، ميں نے جو كچھ ايران ميں حاصل كيا مجھے اس پر افتخار ہے ، اٹھارہ مہينے پہلے ايران ايك كالا ڈبہ تھا ، جو كچھ ہورہا تھاہم اس كے بارے ميں زيادہ نہيں جانتے تھے ـ جانتے ہيں كہ وہ پروگرام كس قدر وسيع اورالجھا ہوا تھا، اپني سرسختي كے ساتھ ايران كے تاسيسات وہ جو مواد شكافتني تيار كرسكتے تھے اسے بند كرايا اور اس وقت بھي جہاں تحقيق كي ضرورت محسوس كرتے ہيں جاتے ہيں تاكہ مطمئن ہوجائيں كہ كنہي ہم سے كچھ چھپاياتے تو نہيں ـ مجھے اميد ہے كہ ہماري جدي حمايت اور سفارتكاري كے ساتھ ايران كا مسئلہ حل ہو جاے گا اور اسي طريقے كو كوريا كيلے بھي استفادہ كيا جاسكتا ہے ـ

س : امريكي ماہرين كا كہنا ہے كہ ايران اپنے جوہري پروگرام ميں خلاف كاري كر رہا ہے اور وہ دوكھہ دے رہا ہے اور اپنا كام جاري ركھا ہے اس بارے ميں آپ كي كيا راے ہے ؟

ج:  ايران نے ماضي ميں خلاف كاري كي ہے اور ہم نے اس كي رپورٹنگ كي ہے ، صحيح تدبير كو بروي كار لايا گيااور اب تعاون شروع ہوا ہے اور اسكے بعد كوئي خلاف كاري نہيں كي ـ ہمارے پاس كوئي دليل نہيں ہے كہ كہيں انہوں نے خلاف كاري كي ہے ، جب تعاون كررہے ہيں ہم كہتے ہيں كہ تعاون كررہے ہيں ـ ہم يورينيم كي افزدگي كو متوقف كرنے پر نظارت ركھے ہوے ہيں پچھلي بار فوجي جگہوں كا بھي معائنہ كيا ـ

س : ايران كس طرح اپنے مكمل چرخہ سوخت كو صلح آميز جوہري پروگرام كے عنوان سے توجيح كررہا ہے ؟

ج : انہوں نے يورپي ممالك كو ايسے شواہد پيش كيے ہيں كہتے ہيں ايٹمي بجلي پيدا كرنا چاہتے ہيں ـ لگتا ہے ايك فني توجيہ دے سكتے ہيں اور ان كي دوسري توجيح يہ بھي ہے كہ كيونكہ انہيں عليحدہ ركھا گيا ہے اس لے خود كفيل ہونا چاہتے ہيں اور اسلے يورپي ممالك كے ساتھ مزاكرات بہت مہم ہے ـ اگر ايك ملك كو ضرورت احساس ہوتي ہے اور اپنے آپ كو راضي ركھنا چاہتا ہے اسے مستقل طور چرخہ سوخت ركھنے كي ضروري نہيں ـ

س : ايران كب تك ايٹم بم حاصل كرسكتا ہے ؟

ج : يہ بات منحصر يہ كہ كيا وہ ايٹم بم بنانے كے درپے رہے ہيں كہ نہيں ـ ہم نے تو كچھ نہيں پايا البتہ جوہري علمي مہاررت ركھتے ہيں اگر چاہيں چرخہ سوخت كو شروع كريں  دو سال ميں مواد شكافتني كو بناسكتے ہيں ـ اگر ان كے پاس موجود ہے تو اسلحہ بنانے تك ايك سال كا فاصلہ ركھتے ہيں ـ يہ وقت ہي بتا سكتا ہے كيونكہ ايران كے پاس فني مہارت اور زير ساخت صنعتي موجودہے ـ

س : ايران كو جوہري ہتھيار بنانے سے روكنے كا بہترين طريقہ كيا ہے ؟

ج : آپ كو چاہيے تحقيق كريں البتہ  اس بات كي بھي ضرورت ہے كہ سفارتي طريقہ اپنا كام انجام دے ـ اگر كسي پر جوہري ہتھيار بنانے كا الزام عائد ہوتا ہے آپ اس كي وجہ دريافت كريں ، كيوں يہ ملك احساس ناامني كرتا ہے ؟ آپ ايران كو الگ تھلك چھوڑنے اور ايران كے ٹيكنولوجي اور اقتصاد كو احساس كريں، ان پر بيس سال سے پابندياں عائد ہے ـ

س : امريكا كو كيا كرنا چاہيے ؟

ج : ميں چاہتا ہوں امريكا يورپي ممالك كے ذريعہ ايران كے ساتھ براہ راست مزاكرات كرے ـ ميں سمجھتا ہوں امريكا كے تعہد اور تعاون كے بغير آپ نتيجہ حاصل نہيں كرسكتے ـ امريكہ اپني توانائي كو محصور كرے ، خليج فارس اور مشرق وسطي كي امنيت كيلے بہت سارے كام انجام ہونے چائيں ـ امريكا شمالي كوريا كے ساتھ تعاون كررہا ہے اور ميں نہيں جانتا ايران كے ساتھ كيوں تعاون نہيں كرتا ـ

س : كياايراني جوہري تنصيبات پر امريكي حملوں كا امكان ہے  ؟

ج : ايران يورپي ممالك كے ساتھ تعاون كررہا ہے ، اسلے فوجي كاروائي كي بات اس مرحلہ ميں كسي قسم كا مدد نہيں كرسكتي ، ميں نہيں سمجھ پاتا كہ فوجي حملہ سے ايران كا مسئلہ كس طرح حل كيا جاسكتا ہے ـ ميري نظر ميں ايران جوہري مہارت ميں خود كفيل ہوا ہے اور ايراني سري طور اس كام كو انجام دے سكتے ہيں  ممكن ہے كہ آپ اس كے پروگرام كو تاخير كرسكتے ہيں مگر وہ پھر دوبارہ جوہري ہتھيار بنا سكتے ہيں ـ

س : كيا يہ بات صحيح ہے كہ اسرائيل كے پاس جوہري ہتھيار ہونے كيلے ايران اسے حاصل كرنا چاہتا ہے  ؟

ج : انكا كہنا ہے كہ نابرابر امنيت موجود ہے مگر ايران ، پاكستان ، روس ، عراق اور دوسرے ممالك كي طرف بھي ديكھتاہے ، كوشش كررہا ہے جوہري مہارت حاصل كرے اسلے اس بات كوقبول كريں كہ 20 سے 30 ممالك كے پاس جوہري ہتھيار ہيں يا يہ كہيں كہ جوہري ہتھيار فاجعہ ہے اور امنيتي سسٹم كے محتاج ہيں جو اس پر منحصر نہ ہو ـ

س : كيا آپ كے پاس كوئي نمونہ ہے جس سے ممالك كو چرخہ سوخت كو لانے سے روكا جاے ؟

ميرا ماننا ہے كہ ہر ملك مستقل چرخہ سوخت ركھنا چاہے صحيح نہيں ہے كيونكہ ايسا  ملك بالقوہ جوہري ہتھيار ركھتا ہے اور اٹم بم بنانے تك فاصلہ زيادہ نہيں رہتا ، ميري پيشنہاد ہے كہ جو ممالك صلح آميز مقاصد كيلے جوہري مہارت كي ضرورت احساس كرتے ہيں انہيں ريكٹروں كے استعمال اور لازم مہارت ركھنے  كيلے اجازت ديا جانا چاہيے ، البتہ چرخہ سوخت اقوام متحدہ كے نيوكلير نگراں كار ادارہ انٹرنيشنل اٹامك انرجي ايجنسي كي طرف سے كنٹرول ہوتا رہے كہ سوخت مصرف شدہ تباہ كيا گيا ہے ـ

س : اطلاعات كے مطابق وزارت دفاع آمريكا نے ايك ٹيم ايران كي سرزمين ميں داخل كي ہےكيا اس بارے ميں آپ كو بھي اطلاع ديتے ہيں ؟

ج : ہميں ايران سے تازہ معلومات حاصل نہيں، جو كچھ ہميں اطلاعات دي گئ ہے ہم اسكے مطابق عمل كرتے ہيں ـ ايران جيسے وسيع ملك كے بارے ميں اطلاعات كے بغير اپني كاركردگي پر منحصر رہنا مشكل كام ہے ـ

س : NPT كا معاہدہ مئ ميں تمديد ہونا ہے كہا جاتا ہے اس بارے ميں مزاكرات مشكلات كے ساتھ دوچار ہيں، اس بارے ميں آپ كي كيا راے  ہے ؟

ج : ميں نااميد ہوں كيونكہ اس كانفرنس كے بہت سارے تمہيدات كا شاھد نہيں ہوں ، لوگ انڈے توڑ پھوڑنے ميں لگے ہيں ، ميں نے كوئي جدي بحث اس بارے ميں نہيں ديكھا ـ

س :امريكي وزارت انرجي جوہري تجہيزات سے خارج ہونے والي سوخت كے بارے ميں تحقيق ہونے كے بارے دلچسپي دكھا رہا ہے ؟

ج: وہ غلط پيغام ديتے ہيں ، آپ كسي كو نہيں كہہ سكتے كہ " جوہري ہتھياروں كو چھوو نہيں " جبكہ خود اسے بنانے كاكام جاري ركھے ہوے ہيں ـ

س : اطلاع ملي ہے كہ مصر نے جوہري تجربہ  كيا ہے ؟

ج : حكومت مصر نے پچھلے دنوں كہا كہ مخصوص تجربوں كي گذارش ميں كچھ غلطي تھي مگر ان كے پاس جوہري پروگرام نہ تھا ـ صلح كے بعض ذاويوں كے عنوان سے ہميں چاہيے موازي امنيتي دائرے ميں تعاون كريں، صرف يہ كہہ كر كہ وہاں فلسطيني حكومت ہے صلح نہيں ہوسكتا اور صلح كيلے ايسي حمايت ہے جوكہ جوہري ہتھيار سے معاملہ كرنا چاہتا ہے ـ

س :كيا آپ كا كہنا ہے كہ مسئلہ فلسطين سے نا اميدي نے مصر كو جوہري ٹيكنولوجي حاصل كرنے كي طرف بڑھايا ہے ؟

ج : نہيں ميں ايسا نہيں كہتا ، مشرق وسطي ميں نامتوازن حس امنيت موجود ہے ـ

 ترجمہ: ( عبدالحسين موسوي )

News ID 153789

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha