مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق محرم الحرام کی پہلی رات کربلای معلی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے حضرت امام حسین (ع) کے روضہ مبارک پر سرخ پرچم کی جگہ سیاہ پرچم نصب کردیا گیا ہے۔ پرچم تبدیل کرنے کی تقریب مغرب کے وقت انجام پذیر ہوئی ۔ حضرت امام حسین علیہ السلام کے روضے پر چہلم تک سیاہ پرچم نصب رہے گا اور شہداء کربلا کے چہلم کے بعد پھر سرخ پرچم گنبد پر نصب کردیا جائےگا۔ علمدار کربلا حضرت عباس کے روضہ کا پرچم بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔
مہر نیوز- 26 نومبر 2011ء: محرم الحرام کی پہلی رات کربلای معلی میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص) کے نواسے حضرت امام حسین (ع) کے روضہ پر سرخ پرچم کی جگہ سیاہ پرچم نصب کردیا گیا ہے۔
News ID 1470157
آپ کا تبصرہ