مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کے ساتھ گفتگو میں عرب لیگ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام میں امریکی مداخلت کی راہیں ہموار کرنے سے گریز کریں ورنہ اس کے سنگين نتائج انھیں بھی بھگتنا پڑیں گے۔ شامی صدر نےکہا کہ عرب لیگ شام کے معاملات میں مداخلت کرکے مغربی مداخلت کی راہیں ہموار کررہی ہے انھوں نے کہا کہ شام کے خلاف کسی بھی کارروائی سے پورے خطے میں بھیانک زلزلہ آجائے گا اور اس سے خطے کے ممالک پر تباہ کن اور برے اثرات مرتب ہونگے بشار اسد نے کہا کہ شامی حکومت بے جا دباؤ کے سامنے ہر گز گھٹنے نہیں ٹیکے گی بلکہ غیر ملکی دباؤ کا شامی حکومت اور عوام ملکر کر مقابلہ کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ اور سعودی عرب و قطر، شام میں عدم استحکام پیدا کرنے کی تلاش و کوشش میں ہیں جسے اب تک شامی عوام اور شامی حکومت نے ملکر ناکام بنادیا ہے۔
مہر نیوز- 20 نومبر 2011ء:شام کے صدر بشار اسد نے عرب لیگ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ شام میں امریکی مداخلت کی راہیں ہموار کرنے سے گریز کریں ورنہ اس کے سنگين نتائج انھیں بھی بھگتنا پڑیں گے۔
News ID 1464461
آپ کا تبصرہ