3 جنوری، 2005، 5:02 PM

3 جنوري 2005 : مولانا ڈاكٹر كلب صادق كي پريس كانفرنس

متوازي بورڈ كي تشكيل ، آل انڈيا مسلم پرسنل لاء بورڈ كي كمزوري كا نتيجہ: ڈاكٹر كلب صادق

آل انڈيا مسلم پرسنل لاء بورڈ كے نائب صدر مولانا ڈاكٹر كلب صادق نے كل اعتراف كيا كہ بورڈ پر بعض گوشوں سے شديد تنقيد اور ايك متوازي بورڈ كي تشكيل ، آل انڈيا مسلم پرسنل لاء بورڈ كي كمزوري كا نتيجہ ہے ـ

خبررساں ايجنسي مہر نے ہندوستاني خبررساں  ادارے كے حوالے سے خبر دي ہے كہ آل انڈيا مسلم پرسنل لاء بورڈ كے نائب صدر ڈاكٹر كلب صادق نے كل اعتراف كيا كہ بورڈ پر بعض گوشوں سے شديد تنقيد اور ايك متوازي بورڈ كي تشكيل ، آل انڈيا مسلم پرسنل لاء بورڈ كي كمزوري كا نتيجہ ہے ـ مجھے يہ تسليم كرنا پڑتا ہے كہ موجودہ بورڈ ميں بعض خامياں بھي ہيں جن كي اصلاح كي جارہي ہے ـ

شيعہ عالم ڈاكٹر كلب صادق نے لكھنو ميں ايك پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوے كہا كہ ميں ، مسلمانوں ميں پيدائش پر كنٹرول كے اقدامات كي ہنوز وكالت كرتا ہوں ـ انہوں نے كہا كہ تين طلاق سسٹم كو صرف اسي صورت ميں منظوري دي جاسكتي ہے جب اس كے دو معتبر گواہ ہوں ـ انہوں نے كہا كہ ميرے ترقي پسند خيالات كو بورڈ ميں منفي انداز ميں ديكھا گيا ہے ـ بعض انتہائي مذہبي اركان ہنوز موجود ہيں جو عصر حاضر اور اس كے تقاضوں كو قبول كرنے كو تيار نہيں ہيں ـ ايسے معاملات ميں ہميشہ ہي روشن فكر افراد كي قلت رہي ہے ـ بريلوي فرقہ كي جانب سے ن? مسلم بورڈ كي تشكيل پر اپني را? ظاہر كرتے ہو? ڈاكٹر كلب صادق نے كہا كہ اس ميں كوئي قباحت نہيں ہے ـ اس ن? بورڈ كي ايك حقيقي شكايت ہے كہ آل انڈيامسلم پرسنل لاء بورڈ ، معاشرے كے ل? كچھ نہيں كررہا ہے ـ

مولانا كلب صادق نے كہا كہ نيا بورڈ پہلے ہي مشكلات ميں گھر گيا ہے ـ شيعہ اركان اور ديوبنديوں كي شموليت پر اس ن? بورڈ ميں اختلاف شروع ہوگ? ہيں ـ

مولاناكلب صادق نے كہا كہ وہ بورڈ كے آئندہ اجلاس عام ميں پيدائش پر كنٹرول ( برتھ كنٹرول)كا مسئلہ نہيں اٹھائيں گے كيونكہ اس سے ايك اور تنازعہ كھڑا ہوجا? گا ـ انہوں نے بتايا كہ شيعہ اركان كي كافي تعداد ہے ، تاہم ان ميں سے بيشتر اركان نے ماضي ميں معاشرے كے ل? بہت كام كيا ہے ـ

پي ٹي آئي كے مطابق ترقي پسند شيعہ عالم ڈاكٹر كلب صادق نے مسلمانوں كي ہمہ جہتي ترقي كے ل? مخلوط عبادت اور مخلوط تعليم كي ضرورت پر زور ديا ہے ـ انہوں نے كہا كہ جب مرد و خواتين مل كر حج كرسكتے ہيں تو ملك كي مساجد ميں خواتين كے نماز ادار كرنے پر پابندي كيوں ہے ـ

ڈاكٹر صاحب نے اخبار نويسوں سے بات چيت كرتے ہوے كہا كہ امريكہ  اور يورپ جيسے ممالك ، ايران جيسے كئ مسلم ممالك ميں مرد و خواتين مل كر عبادت كرتے ہيں ـ انہوں نےتين طلاق كے مسئلہ كي طرف اشارہ كرتے ہوے كہا تين طلاق نظام كو دو گوہہوں كي موجودگي ہي ميں اختيار كيا جا سكتا ہے جيسا كہ شيعہ فرقہ اس پر سختي سے كار بند ہے ـ

نائب صدر نشين بورڈ نے بتايا كہ اس بورڈ نےمثالي نكاح نامہ صرف مرتب كيا ہے اور موجودہ طلاق نظام ميں كوئي مداخلت نہيں كي ہے ـ يہ مجوزہ نكاح نامہ شرح طلاق كو كم كرنے كيل? بورڈ كي تجويز ہے ـ شيعہ فرقہ ميں طلاق بہت مشكل امر ہے اور دو گواہوں كے لزوم كے فقرہ كے سبب يہ ايك طويل كاروائي ہے ليكن سنيوں ميں ايسي كوئي شرط نہيں ہے ـ ڈاكٹر كلب صادق نے اس امر كي ترديد كي كہ شيعہ فرقہ ميں مختصر پيام رساني سسٹمSMS كے ذريعہ تين طلاق قبول كيا جاسكتا ہے ـ انہوں نے پوچھا جب دو گواہوں سے متعلق فقرہ موجود ہے تو SMS كے ذريعہ طلاق كس طرح دي جاسكتي ہے ـ

ڈاكٹر كلب صادق نے اعلان كيا كہ بورڈ ، جاريہ سال ميں ملك ميں 25 ن? دارالقضا? قائم كرے گا تاكہ مقدمات كي جلد سماعت و يكسوئي ہو ـ انہوں نے كہا كہ جائيداد ، ازدواجي تعلقات اور ديگر مسائل سے متعلقہ مقدمات سے نمٹنے ميں دار القضا? كو فاسٹ ٹريك كورٹ متصور كيا جاسكتا ہے ـ

Abdul Hussain

News ID 145050

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha