قفقاز کے مسلمانوں کے ادارے کے سربراہ اللہ شکور پاشازادہ نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں رہبرمعظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو اپنا رہبر اورمرجع تقلید قراردیتے ہوئے کہا ہےکہ انتفاضہ فلسطین کی حمایت میں ہونے والی پانچویں عالمی کانفرنس میں رہبر معظم کا خطاب مسلمانوں کی عزت، عظمت اور سرافرازی کا باعث ہے اور میں ان کی تقریر سن کربہت زيادہ متاثر ہوا ہوں۔
قفقاز کے مسلمانوں کے ادارے کے سربراہ نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی، صدر محمود احمدی نژاد اور وزیر داخلہ مصطفی محمد نجارسے بھی اپنی گفتگو کو مؤثر قراردیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین کے بارے میں ایرانی حکام کا نقش اور مؤقف قابل تعریف و ستائش ہے اس نے کہا کہ فلسطینی انتفاضہ کی حمایت میں ہونے والی پانچویں بین الاقوامی کانفرنس میں رہبر معظم کا خطاب بڑا ہی عظیم اور شاندار تھا جس نے مجھے بہت زیادہ متاثر کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ رہبر معظم کا خطاب اسلام اورمسلمانوں کی عزت اور سربلندی کا باعث ہے۔
آپ کا تبصرہ