8 اکتوبر، 2011، 4:03 PM

میجر جنرل رحیم صفوی

ترکی میں دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب ترکی کی اسٹراٹیجک غلطی ہے

ترکی میں دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب ترکی کی اسٹراٹیجک غلطی ہے

مہر نیوز- 8 اکتوبر2011ء: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر میجر جنرل رحیم صفوی نےعلاقہ میں جاری اسلامی بیداری اور ترکی و ایران کے باہمی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے اپنی سرزمین پر دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب کی اجازت دیکر بہت بڑی اسٹراٹیجک غلطی کی ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سابق سربراہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے  مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نےعلاقہ میں جاری اسلامی بیداری اور ترکی و ایران کے باہمی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی نے اپنی سرزمین پر دفاعی میزائل سسٹم کی تنصیب کی امریکہ کو اجازت دیکر بہت بڑی اسٹراٹیجک غلطی کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترک غلط اور اشتباہ راستے پر چل پڑے ہیں اور ممکن ہے ان کے لئے یہ راستہ امریکیوں نے معین کیا ہو  انھوں نے کہا کہ ترکی نے چند غلطیاں کی ہیں جن میں ایک اردوغان کا مصر کے دورے کے دوران غیر مذہبی اور غیر اسلامی نظام کا بیان تھا جسے مصریوں نے سختی کے ساتھ مسترد کردیا کیونکہ مصری مسلمان ہیں ان کے لئے یہ مسئلہ ناقابل تصور تھا۔ ترکی حکام کا دوسرا اشتباہ یہ ہے کہ انھوں نے اپنی سرزمین پر امریکہ کو دفاعی میزائل سسٹم نصب کرنے کی اجازت دیدی ہے اور یہ مسئلہ ایران اور روس کے لئے واضح پیغام بھی ہوسکتا ہے البتہ روس سے زیادہ ایران کے لئے واضح پیغام ہے۔

انھوں نے کہا کہ ترکوں کی تیسری غلطی یہ ہے کہ وہ امریکہ، اسرائيل اور سعودی عرب کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے شام میں بحران پیدا کرنے کے لئےکھل کر مداخلت کررہے ہیں اور شامی حکام کے لاف بیان بازی میں لگے ہوئے ہیں۔ اور یہ وہ مسائل ہیں جو ان کے نعروں اور گفتگوکے بالکل خلاف ہیں انھوں نے کہا کہ ترکی کے حکام دوگانہ نقش ایفا کررہے ہیں اور یہ دوگانگی اچھی بات نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ ترکی امریکہ کے دباؤ میں آکر شام کے ساتھ اپنے تعلقات خراب کررہا ہے اور اس سے ترکی کے ایران ، عراق اور شام کے ساتھ روابط پر اثر پڑ سکتا ہے۔

News ID 1427490

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha