مہر خبررساں ایجنسی کے پارلیمانی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کےخلاف امریکی کوششوں کو فریب پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ انھیں ایسے ملک کا سامنا ہے جس کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے اور یہ ایک حقیقت ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب امریکہ کے موجودہ صدر نے ترکی کے وزیر اعظم اور برازیل کے سابق صدر کے ذریعہ ایٹمی ایندھن کے تبادلے کا تقاضا کیا تو ہم نے دیکھا کہ ایران کے ترکی اور برازیل کے ساتھ معاہدے کے بعد امریکہ نے کروٹ بدل لی اور ایران کے خلاف قرارداد منظور کرانے کی کوشش میں لگ گیا ، لاریجانی نے کہا کہ امریکہ کی پالیسی متضاد اور فریب پر مبنی ہے اور ایران کے خلاف امریکہ کی تمام سازشیں ناکام ہوجائيں گی۔
مہر نیوز- 28اگست 2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے ایران کے پر امن ایٹمی پروگرام کےخلاف امریکی کوششوں کو فریب پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکیوں کو جان لینا چاہیے کہ انھیں ایسے ملک کا سامنا ہے جس کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے اور یہ ایک حقیقت ہے۔
News ID 1394322
آپ کا تبصرہ